اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور
ہندوستان کے تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے راستے میں کوئی
بھی رکاوٹ حائل نہیں ہے-
ایرانی صدر حسن روحانی نے
جمعرات کو روس کے شہر اوفا میں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ
اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں،
دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر دیا- انھوں
نے تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کو دوستانہ اور تاریخی اہمیت کا حامل قرار
دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے
تعلقات میں آگے کی سمت حرکت میں بنیادی حیثیت کی حامل ہو گی- ایرانی صدر نے
اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایران
اور ہندوستان کا کردار حساس ہے، یمن کی بدترین صورتحال کا ذکر کیا اور کہا
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یمن میں بے گناہ اور نہتے بچوں، عورتوں اور
فوجیوں کا قتل عام جاری ہے- صدر مملکت نے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایران
اور ہندوستان کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کا تعاون
نہ صرف تجارتی اور اقتصادی میدانوں میں، بلکہ علاقے میں دہشت گردی کی بیخ
کنی کے لئے بھی ضروری ہے-

0 comments:
Post a Comment