• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 9, 2015

    اسرائیلی فوج شام کے اندر پناہ گزین کیمپ میں داخل

    اسرائیلی فوج نے مبینہ دراندازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کے روز شام کے سرحدی شہر القنطیرہ اور وادی گولان کے درمیان واقع پناہ گزین کیمپ میں داخل ہو کر تلاشی لی ہے۔
    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پیادہ دستے اور بکتر بند گاڑیاں وادی گولان میں شام کی سرحد کے اندر قائم "الشحار" پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود خیموں کی تلاشی لی تاہم شہریوں کی جانب سے احتجاج کے بعد صہیونی فوجی واپس چلے گئے تھے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزینوں کے کئی خیمے اکھاڑ دیے اور ان کا سامان تل پٹ کیا اور اس کے بعد واپس گئے۔
    خیال رہے کہ الشحار پناہ گزین کیمپ میں وادی گولان، القنیطرہ اور دوسرے شورش زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے شامی شہری پناہ گزین ہیں۔ یہ کیمپ شامی اپوزیشن کے زیر انتظام قائم کیا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی فوج شام کے اندر پناہ گزین کیمپ میں داخل Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top