ایران میں اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیٹر کونسل نے عالمی یوم القدس کی
مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران سمیت ایران کے سات سو ستّر شہروں
اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم قدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی
گئیں ۔
ایران میں اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیٹر کونسل نے اپنے ایک بیان میں
کہا ہے کہ اس سال قدس کا عالمی دن، قدس کی آزادی، فلسطینی امنگوں کی حمایت، اور صیہونی حکومت کی نسل کشی، جارحیت، کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے- اس بیان میں کہا گیا ہے
کہ ایران کے سات سو ستّر سے زائد شہروں کے روزہ دار مسلمانوں نے نمازجمعہ
سے پہلے منعقد ہونے والے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے عالمی سامراج اور
تسلط پسندی کے منھ پر زوردار طمانچہ رسید کیا اور ملت فلسطین کی امنگوں کے
ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کیا ۔Friday, July 10, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment