• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, July 10, 2015

    بیرونی عناصر کے لئے ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ ناممکن ہے ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے ایٹمی مذاکرات کے عمل میں سامراجی طاقتوں کی توسیع پسندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی طور پر بھی فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دیں گی- بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے فوجی مراکز تک عدم دسترسی کے بارے میں تاکید کے ساتھ فرمایا ہے اور ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کے بارے میں بیرونی عناصر کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی- انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بیرونی عناصر کے لئے ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ ناممکن ہے ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top