• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 1, 2015

    ہم حالتِ جنگ میں ہیں: کویتی وزیر داخلہ

    ہم حالتِ جنگ میں ہیں: کویتی وزیر داخلہ


    خلیجی ریاست کویت کے وزیر داخلہ الشیخ محمد خالد الحمد الصباح نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پچھلے جمعہ کو کویت سٹی میں اہل تشیع کی مسجد میں خود کش دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث ایک دہشت گرد گروپ کو پکڑا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دوسرے عناصر کا تعاقب جاری ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار "مجلس الامہ" [ پارلیمنٹ] کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے جس گروپ کو پکڑا ہے وہ کویت سٹی میں مسجد امام جعفر الصادق میں دھماکے میں ملوث ہے لیکن دہشت گردی کی اس خطرناک واردات میں کچھ اور دہشت گرد بھی ہیں جو مفرور ہیں اور انہیں ڈھونڈنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہم ان کا پیچھا کریں گے اور انہیں پکڑ کر قانون کے مطابق انہیں سزا دینے تک اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
    وزیرداخلہ نے ایوان کو بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے امور پر نظرثانی کی ہے اور دہشت گردوں کو مساجد میں دھماکے کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ہم حالتِ جنگ میں ہیں: کویتی وزیر داخلہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top