• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 1, 2015

    مصر: اخوان قیادت کی سزائوں کو جلد نمٹانے کے لیے آئین میں ترمیم

    مصر: اخوان قیادت کی سزائوں کو جلد نمٹانے کے لیے آئین میں ترمیم


    مصر میں مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی قیادت کو فوجی عدالتوں کی جانب سے عجلت میں سنائی گئی سنگین نوعیت کی سزائوں پر عمل درآمد کی راہ میں آئینی سقم حائل ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل ھشام برکات کے قاہرہ میں ایک بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد مصری حکومت نے آئینی سقم دور کرنے اور اخوان قیادت کو دی گئی سزائوں پر جلد ازجلد عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے منگل کو مقتول پراسیکیوٹر جنرل ھشام برکات کی نماز جنازہ کے موقع پر واضح الفاظ میں کہا کہ وہ دہشت گردوں کو دی گئی سزائوں پرعمل درآمد کی راہ میں حائل آئینی اور قانونی رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کرتے ہوئے انہیں سزا دلوایں گے۔
    مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ھشام بشارت کے قتل کا براہ راست تعلق اخوان المسلمون کے ساتھ نہ بھی ہو تب بھی موجودہ فوجی حکومت کی پہلی نظر اخوان پر ہی ہے کیونکہ اس وقت اخوان قیادت ہی زیرعتاب ہے اور ھشام برکات کےقتل کا نزلہ بھی اسی پر گرسکتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: اخوان قیادت کی سزائوں کو جلد نمٹانے کے لیے آئین میں ترمیم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top