• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 9, 2015

    داعش نے شامی آبزرویٹری کی سائٹ ہیک کر لی

    انسانی حقوق کی ایک شامی آبزرویٹری کی ویب سائٹ بظاہر دولت اسلامیہ 'داعش' کے ہم خیال ہیکروں بدھ کے روز ہیک کر لی۔
    انتہا پسند ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ادارے 'سائٹ' کے مطابق ہیکنگ کے بعد 'خلافت الیکڑانک آرمی' کے ہیکروں نے کسی نامعلوم یرغمالی کی تصویر پر آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کا سر فوٹو شاپ کے ذریعے لگا کر بنائی گئی تصویر کو اپنے ہیکنگ پیغام کے ساتھ اپ لوڈ کیا ہے۔ رامی عبدالرحمان کو نارنجی رنگ کا لباس پہنے ایک یرغمالی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کا سرقلم کرنے کے لئے قریب ہی نقاب پوش جنگجو ہاتھ میں چھری تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔
    شامی آبزرویٹری کا مرکزی دفتر لندن میں ہے اور گذشتہ کئی برسوں سے شام کے اندر بشار الاسد کی فوج اور انتہا پسند جنگجووں کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ کرنے میں مصروف ہے۔
    داعش نے شام کے شمال اور مشرق میں بڑے علاقے اپنے زیر نگیں کئے ہیں۔ یہی تنظیم نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے یرغمالیوں کے سرقلم کرنے کی ویڈیوز بھی مشتہر کرنے کی سزا وار ہے۔ یرغمالیوں میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
    عبدالرحمان نے فون پر 'اپنی سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا کام کرنے والوں کے لئے مشکلات نئی بات ہیں تاہم داعش کی حالیہ دھمکی انتہائی خطرناک ہے۔"

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش نے شامی آبزرویٹری کی سائٹ ہیک کر لی Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top