مصر: شمالی سینائی میں چوکی پر حملہ، کم از کم گیارہ ہلاکتیں
مصر: شمالی سینائی میں چوکی پر حملہ، کم از کم گیارہ ہلاکتیں
مصر میں جزیرہ نما سینائی کے شمالی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک کار بم کی مدد سے کیے گئے اس حملے میں گیارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ اس دوران شیخ زوید نامی علاقے کے تھانے پر حملے کی بھی اطلاع ہے۔ مصر میں شمالی سینائی کا علاقہ شدت پسندوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں ملکی سکیورٹی اہلکاروں کو تواتر سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment