• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 9, 2015

    برطانوی وزیراعظم نے داعش کی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہدایت جاری کردیں

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ ''داعش'' کی قیادت کو ہلاک کرنے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔
    برطانوی حکومت نے داعش کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیشل فورسز کو احکامات جاری کیے ہیں جو داعشی قیادت کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں ہلاک کرنے کے ساتھ برطانیہ کو لاحق سیکیورٹی خطرات کا تدارک کرے گی۔
    برطانوی سیکیورٹی ادارے کےایک مقرب ذریعے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی اسپیشل فورسز کو شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔ ان احکامات کے بعد برطانوی سیکیورٹی ادارے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے اور برطانوی شہریوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کریں گے۔
    برطانوی وزیراعظم نے داعش کےخلاف کارروائی کے لیے احکامات پارلیمنٹ سے بالا بالا ہی جاری کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب بنانے کے لیے برطانوی سیکیورٹی ادارے تمام تر انٹیلی جینس معلومات کےحصول کے بعد ہی کارروائی کریں گے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: برطانوی وزیراعظم نے داعش کی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہدایت جاری کردیں Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top