• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 2, 2015

    شام کے کرنسی نوٹ سے حافظ الااسد کی تصویر ہٹا دی گئی

    شام کے مرکزی بنک نے مُنگل کے روز 1000 لیرہ مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں جن پر صدر بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کی تصاویر غائب ہیں۔ آنجہانی صدر کی تصویر کے بجائے شام کے باغیوں کے زیر قبضہ بصری شہری کی تصویر شائع کی گئی ہے۔
    شامی حکومت نے کرنسی نوٹ میں یہ غیر معمولی تبدیلی کیوں کی؟ اس کی    پر ایک   رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے شامی شہری کرنسی نوٹوں کے غیر معیاری کاغذ اور پرنٹنگ کے باعث جلد ہی خراب ہونے کی شکایات کا انبار لگ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے نئے انداز میں کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حافظ الاسد کی تصاویر کے بغیر کرنسی نوٹ روس کے کسی چھاپہ خانے میں تیار کیے گئے ہیں اور انہیں پہلی بار وزیر خزانہ نے دمشق میں صحافیوں کے سامنے پیش کرکے ان کا تعارف کرایا ہے۔
    نئے کرنسی نوٹ پرسابق صدر حافظ الاسد کی تصویر کے بجائے شام کے باغیوں کے زیر کنٹرول تاریخی شہر بصریٰ کی تصویر دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ نیا کرنسی نوٹ جلد ہی دمشق، الاذقیہ اور طرطوس سمیت شامی حکومت کے زیر انتظام شہروں میں متعارف کرایا جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام کے کرنسی نوٹ سے حافظ الااسد کی تصویر ہٹا دی گئی Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top