• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 2, 2015

    امدادی بحری جہاز پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت


    ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے غزہ کا محاصرہ توڑنے والے سوئیڈن کے بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
    ایران کی وزار ت خارجہ کی ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں غزہ کے غیر انسانی اور ظالمانہ محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےسوئیڈن کے ماریان بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا- ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے صیہونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام پر عالمی اداروں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- انھوں نے غزہ کا غیر انسانی اور ظالمانہ محاصرہ ختم اور اس علاقے کے عوام کی امداد کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا- واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فریڈم فلوٹیلا تین کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑے جانے کے عمل میں شریک سوئیڈن کے ماریان بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے اشدود بندرگاہ کی طرف جانے پر مجبور کر دیا ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امدادی بحری جہاز پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top