• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 2, 2015

    حق و باطل کی جنگ میں غیر جانبداری بے معنی ہے : آیۃ اللہ خامنہ ای


      انقلاب اسلامی آیۃ اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شرافتمندانہ شعر و شاعری حق و باطل کی جنگ میں غیر جانبدار نہیں ہوتی۔ 
    نواسہ  رسول حضرت امام حسن کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر فارسی شعر و ادب کے اساتذہ اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان، پاکستان، افغانستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے شعرائے کرام نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔
     انہوں نے اس ملاقات  کے موقع پر کہا کہ اس وقت ہر وہ شعر، جو ظلم کے خلاف اور امت مسلمہ کے مقاصد منجملہ یمن، بحرین، لبنان، غزہ اور فلسطین نیز شام کے مظلوم عوام اور ان پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے بارے میں کہا جائے وہ حکمت آمیز شعر کا مصداق ہے- آپ نے حق و باطل کے معرکے میں شاعر کو غیر جانبداری کی دعوت دیئے جانے کو بے معنی قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اگر اہل فن یا شاعر، حق و باطل کی جنگ میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتا ہے تو وہ، عملی طور پر اپنی خداداد نعمت و صلاحیت کو برباد کر دیتا ہے اور اگر وہ، باطل کا طرفدار بن جائے تو اس کا یہ عمل ایک بڑا جرم اور خیانت ہے ۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حق و باطل کی جنگ میں غیر جانبداری بے معنی ہے : آیۃ اللہ خامنہ ای Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top