اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے نائب وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان
نے جمرات کو دوحہ میں قطر کے نائب وزیر خارجہ محمد بن عبداللہ الرمیحی کے
ساتھ ملاقات کی- حسین امیر عبداللھیان نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے
تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت پر تاکید کی- انہوں نے کہا کہ تہران اور
دوحہ کے درمیان بہت سے مشترکہ امور ہیں اور باہمی تعاون اور توسیع کے سلسلے
میں ان امور پر فریقین کو توجہ دینے کی ضرورت ہے- انھوں نے یمن کے بے گناہ
عوام پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان حملوں کو فوری
طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا- قطر کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات
میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات میں توسیع کے لئے اپنے
ملک کی آمادگی کا ذکر کیا- انہوں نے کہا کہ اس وقت علاقے کے ملکوں کے
درمیان مذاکرات کی اہمیت دوچنداں ہو گئی ہے اور سب کو اس مسئلے پر توجہ
دینی چاہئے۔
لنک
لنک

0 comments:
Post a Comment