مصری فوج کے سیناء پر فضائی حملے
مصری فوج نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے وابستہ جنگجوؤں پر فضائی حملوں کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں۔
یہ ویڈیوز مصر کی مسلح افواج کے فیس بُک صفحے پر بھی دستیاب ہیں اور ان میں مصری طیاروں کو داعش سے وابستہ گروپ صوبہ سیناء (انصار بیت المقدس) کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فضائی حملے کب کیے گئے تھے۔
مصر کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی سیناء میں ہفتے کے روز لڑاکا طیاروں کی بمباری میں پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے تھے جبکہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے علاقے کا دورہ کیا تھا اور وہاں تعینات فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی تھی۔

0 comments:
Post a Comment