• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, July 6, 2015

    مصری فوج کی فضائی اور زمینی کارروائی، 25 جنگجو ہلاک


    مصری فوج کی فضائی اور زمینی کارروائی، 25 جنگجو ہلاک


    مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں فوج کے فضائی حملوں اور زمینی کارروائی میں مزید پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج نے سیناء کے دو قصبوں شیخ زوید اور رفح کے درمیان واقع دیہات میں اتوار کو نئی کارروائی کی ہے۔فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹروں سے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور زمینی دستے بھی دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے وابستہ گروپ صوبہ سیناء (سابقہ انصارِ بیت المقدس) کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔
    العربیہ نیوز چینل نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے سرحدی قصبے رفح میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سکیورٹی کیمپ پر مارٹر گولہ فائر کیا ہے جس کے نتیجے میں چار فوجی ریکروٹس شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
    زخمیوں کو صوبہ شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش میں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے رفح کے علاقے تاویل الامیر میں واقع ایک مکان میں زیر زمین سرنگ کو مسمار کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔سکیورٹی فورسز نے اس مکان کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے اور اب اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری فوج کی فضائی اور زمینی کارروائی، 25 جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top