• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, July 6, 2015

    دہشتگرد سیناء میں اسلامی مملکت قائم کرنا چاہتے ہیں: السیسی

    دہشتگرد سیناء میں اسلامی مملکت قائم کرنا چاہتے ہیں: السیسی




    مصرکے فوجی پس منظر کے حامل صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے گذشتہ روز شورش زدہ علاقے جزیرہ سینا کا دورہ کیا۔ شمالی سیناء کے دورے کے دوران صدر السیسی نے فوجی وردی زیب تن کر رہی تھی۔ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد صدر السیسی کو پہلی بار فوجی یونیفارم میں دیکھا گیا ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مصر اس وقت حالت جنگ میں ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر السیسی نے جزیرہ سیناء کےدورے کے دوران فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر کو جزیرے میں ہونے والی دہشت گردوں کی کارروائیوں اور ان کے رد عمل میں فوجی آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
    خیال رہے کہ صدر السیسی نے جزیرہ سیناء کا ایک ایسے وقت میں دورہ کیا ہے جب وہاں پر دو روز قبل ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں الشیخ زوید اور رفح کے مقامات پر کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ عراق وشام  "داعش" نے قبول کی تھی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دہشتگرد سیناء میں اسلامی مملکت قائم کرنا چاہتے ہیں: السیسی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top