• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 4, 2015

    شام: مسجد دھماکے میں النصرہ محاذ کے 25 جنگجو ہلاک

    جنوبی شام میں ادلب گورنری کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شامی القاعدہ سے تعلق رکھنے والے النصرہ فرنٹ کے 25 باغی ہلاک ہو گئے، جن میں تنظیم کا ایک اہم رہنما بھی شامل ہے۔
    فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے آبزرویٹری گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمٰن کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی شام صوبہ ادلب کے شہر اریحا میں افطار کے بعد اُس وقت زوردار دھماکا ہوا، جب مسجد سالم میں نمازِ مغرب ادا کی جا رہی تھی۔
    رامی عبدالرحمٰن کے مطابق واقعے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے کیوںکہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
    برطانوی آبزرویٹری گروپ کے مطابق "النصرہ گروپ" کے اہم رہنما سمیت 25 جنگجو صوبہ ادلب کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے"۔
    تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
    شامی انقلاب کے جنرل کمیشن نامی ایک سرگرم گروپ کا کہنا ہے کہ "النصرہ فرنٹ کے جنگجووں سمیت سیکڑوں مسلمان اریحا کی ایک مسجد میں افطار کے بعد نمازِ مغرب کے لیے جمع تھے کہ دھماکا ہوا"۔
    گروپ کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: مسجد دھماکے میں النصرہ محاذ کے 25 جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top