• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 7, 2015

    شامی فوج باغیوں کے زیر قبضہ قصبے الزبدانی میں داخل

    شام کی سرکاری فوج لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں کی مدد سے وادی قلمون میں واقع قصبے الزبدانی میں  داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
    حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے المنار ٹیلی ویژن اسٹیشن نے شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے باغیوں کے زیر قبضہ الزبدانی میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے اور برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی اسدی فوج کی اس پیش قدمی کی تصدیق کی ہے۔ المنار ٹی وی نے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور شامی فوجیوں کی الزبدانی میں داخل ہونے کی فوٹیج بھی نشر کی ہے۔
    شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک بریکنگ نیوز الرٹ میں بتایا ہے کہ ''بہادر مسلح افواج نے لبنانی مزاحمت کے تعاون سے الزبدانی کے مغربی علاقے الجمعیت اور مشرقی علاقے السلطانہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے''۔
    سرکاری ٹی وی نے مزید کہا ہے کہ الزبدانی میں کارروائی جاری ہے اور اس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔آبزرویٹری نے اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے اتوار کی صبح کے بعد سے الزبدانی کے مختلف علاقوں میں بارہ بیرل بم برسائے ہیں۔
    اس قصبے پر قبضے کے لیے گذشتہ چوبیس گھنٹے سے جاری لڑائی کے دوران چودہ سرکاری فوجی اور حزب اللہ کے جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان سے لڑتے ہوئے گیارہ باغی مارے گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی فوج باغیوں کے زیر قبضہ قصبے الزبدانی میں داخل Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top