• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 7, 2015

    شام: داعش کا الرقہ کے نزدیک قصبے پر دوبارہ قبضہ

    داعش کے جنگجوؤں نے امریکا کی قیادت میں اتحادی طیاروں کے شام میں اپنے ہیڈ کوارٹرز الرقہ پر تباہ کن فضائی حملوں کے دو روز بعد اس شہر کے نزدیک واقع ایک قصبے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے سوموار کو اطلاع دی ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے الرقہ سے پچاس کلومیٹر شمال میں واقع قصبے عین عیسیٰ اور اس کے نواحی علاقے میں کرد ملیشیا کو لڑائی میں شکست دینے کے بعد دوبارہ قبضہ کیا ہے۔اس قصبے پر کرد ملیشیا وائی پی جی نے دو ہفتے قبل داعش کو شکست دینے کے بعد قبضہ کیا تھا۔
    کرد ملیشیا کے ترجمان نے فوری طور پر اس نئی پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔البتہ قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ داعش کے جنگجوؤں نے عین عیسیٰ اور اس کے نواحی علاقوں میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔
    امریکی حکام کے مطابق اتحادی ممالک کے لڑاکاطیاروں نے ہفتے کے روز الرقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر اب تک شدید ترین بمباری کی تھی۔شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں میں الرقہ شہر میں آبی گذر گاہوں پر تعمیر سات پُل تباہ ہوگئے ہیں۔اس شہر کے جنوب میں دریائے فرات بہتا ہے اور اس بمباری کا مقصد داعش کی نقل وحرکت کو محدود کرنا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: داعش کا الرقہ کے نزدیک قصبے پر دوبارہ قبضہ Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top