شام میں انسانی حقوق کی
صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے 'شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق' کے مطابق
شامی باغیوں نے شام کے مغربی شہر حلب میں سرکاری فوج کی تزویراتی اہمیت کے فوجی
اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔
لندن میں قائم شامی آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ باغی گروپوں کے اتحاد
نے سائنسی ریسرچ سنٹر پر قبضہ کرلیا ہے جسے فوجی بیرک کے طور پر بھی استعمال کیا
جارہا تھا۔
آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ باغی طاقتوں کی
جانب سے اس اڈے پر قبضے کے بعد حکومت کے قبضے میں موجود ہمسایہ علاقوں پر حملوں کے
ممکنہ راستے کھل جائینگے۔
باغیوں کا یہ اتحاد حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں کے ان
دستوں میں شامل ہے جو کہ حالیہ دنوں میں حلب میں سرکاری فوج کے علاقوں پر حملے
کررہے ہیں۔ جس گروپ نے فوجی اڈے پر قبضہ کیا ہے اس میں معتدل باغیوں کا اتحاد ہے۔

0 comments:
Post a Comment