دہشت گرد تنظیم دولت
اسلامی عراق وشام "داعش" کی جانب سے ایک تازہ ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی
ہے جس میں یرغمال بنائے گئے شامی فوجیوں کو ایک نئے انداز میں اجتماعی انداز میں
موت کے گھاٹ اتارتے دکھایا گیا ہے۔
مبینہ طور پر یہ ویڈیو شام کے تاریخی شہر تدمر
پر قبضے کے دوران یرغمال بنائے گئے شامی فوجیوں کی ہے کیونکہ تدمر ہی میں رومن دور
کے ایک تھیٹر کے صحن میں کم عمر داعشی جنگجوئوں کے ہاتھوں اُنہیں گولیاں مار کر
ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھائے گئے شامی فوجیوں کی تعداد 25 بتائی گئی
ہے جو شامی فوج کی وردیوں میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 منٹ پر محیط یہ فوٹیج 21 مئی کے بعد تیار کی گئی
ہے جس میں داعشی جنگجوئوں کو تدمر کے تاریخی کھنڈرات پر قبضہ کیے بھی دکھایا گیا
ہے۔ خیال رہے کہ مئی کے وسط میں شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش" نے
شام کے تاریخی شہر تدمر پر ڈرامائی انداز میں حملہ کرکے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ
شہر شام کے ان تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جسے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس
وثقافت نے عالمی ورثے کا حصہ قرار دے رکھا ہے۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھائے گئے مناظر میں یرغمال بنائے گئے شامی فوجیوں
کو ان کی وردیوں میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔ انہیں قطار میں کھڑا کرنے کے بعد ایک
داعشی بچے کو بندوق دے کر انہیں گولیاں مارتے دکھایا گیا ہے جب کہ اس موقع پر داعش
کے بڑی عمر کے جنگجو بھی موجود ہیں۔

0 comments:
Post a Comment