جنوبی شام میں ادلب
گورنری کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شامی القاعدہ سے تعلق رکھنے
والے النصرہ فرنٹ کے 25 باغی ہلاک ہو گئے، جن میں تنظیم کا ایک اہم رہنما بھی شامل
ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے شام میں انسانی حقوق کے لیے
کام کرنے والے آبزرویٹری گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمٰن کے حوالے سے بتایا کہ
جمعہ کی شام صوبہ ادلب کے شہر اریحا میں افطار کے بعد اُس وقت زوردار دھماکا ہوا،
جب مسجد سالم میں نمازِ مغرب ادا کی جا رہی تھی۔
رامی عبدالرحمٰن کے مطابق واقعے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے
کیوںکہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
برطانوی آبزرویٹری گروپ کے مطابق "النصرہ گروپ" کے اہم
رہنما سمیت 25 جنگجو صوبہ ادلب کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے"۔
تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

0 comments:
Post a Comment