جزیرہ سیناء میں کشیدگی: مصری سرحد پر اسرائیلی فوج الرٹ
مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سینا میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تازہ تصادم کے بعد اسرائیلی فوج نے بھی مصری سرحد کے قریب اپنے فوجیوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے مصری سرحد کے قریب واقع یہودی کالونیوں کے آباد کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرحد کے قریب اپنے کھیتوں میں کاشت کاری کے لیے جانے سے گریز کریں۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ غزہ اور مصر کی سرحد سے متصل علاقے رفح اور آس پاس کے مقامات پر فوج کو کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment