• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, July 3, 2015

    ’سینا سے دولتِ اسلامیہ کے خاتمے تک جنگ رہے گی‘:مصری فوج

    ’سینا سے دولتِ اسلامیہ کے خاتمے تک جنگ رہے گی‘


    مصر نے عہد کیا ہے کہ وادیِ سینا میں فوجی کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہاں سے تمام شدت پسندوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
    فوجی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دو عسکری چوکیوں پر شدت پسندوں کے بیک وقت حملوں میں 17 سپاہی ہلاک ہوئے ہیں تاہم کچھ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
    یہ حملہ مصر میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم سے منسلک مقامی شدت پسند گروہوں کا سب سے بڑا حملہ ہے۔
    وادی سینا میں گذشتہ سال اکتوبر سے ہنگامی حالت نافذ ہے جب وہاں دہشت گرد حملوں میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ’سینا سے دولتِ اسلامیہ کے خاتمے تک جنگ رہے گی‘:مصری فوج Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top