سیناء :مصری فوج کے فضائی حملوں میں 23 جنگجو ہلاک
مصری فوج نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں خونریز جھڑپوں کے ایک روز بعد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں تئیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
مصری فوج کے ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز ہلاک ہونے والوں نے بدھ کو فوجی چیک پوائنٹس پر حملوں اور لڑائی میں حصہ لیا تھا۔گذشتہ روز جھڑپوں اور فوج کی جوابی کارروائیوں میں ایک سو جنگجو ہلاک ہوگئے تھے جبکہ جنگجوؤں کے چیک پوائنٹس پر حملوں میں چار افسروں سمیت سترہ فوجی مارے گئے تھے۔
درایں اثناء دارالحکومت قاہرہ سے جنوب مغرب میں اسی کلومیٹر دور واقع شہر فایوم میں مسلح افراد نے ایک بنک کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ہے۔فوری طور یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ واقعہ جنگجوؤں کے حملے کا نتیجہ ہے یا مجرمانہ کارروائی کا شاخسانہ ہے۔

0 comments:
Post a Comment