• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, July 3, 2015

    حوثیوں کے سرحدی ٹھکانوں پر اپاچی سے گولا باری


    یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحادی فوج میں شامل لڑاکا طیاروں نے صنعاء میں حوثی باغیوں کی قیادت اور جنگجووں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
    سعودی فوج کے زیر استعمال اپاچی ہیلی کاپٹروں سے حوثیوں کے زیر استعمال راکٹ لانچنگ پیڈز اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ حوثی باغی ان لانچنگ پیڈز کے ذریعے سعودی عرب کی سرحد کے اندر راکٹ باری کیا کرتے تھے، تاہم اب انہیں تباہ کیا جا چکا ہے۔
    اتحادی فوج کے مارب میں حملوں کے نتیجے میں حوثیوں کے فیلڈ کمانڈر محمد علی جحاف اپنے نو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حوثیوں کے سرحدی ٹھکانوں پر اپاچی سے گولا باری Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top