• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 2, 2015

    داعش نے مصری فوج پر حملوں کی ذمے داری قبول کرلی

    داعش نے مصری فوج پر حملوں کی ذمے داری قبول کرلی



    دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کی مصر میں شاخ نے شورش زدہ جزیرہ نما سیناء میں مخلف فوجی چیک پوائنٹس پر حملوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔بدھ کے روز ان حملوں میں پندرہ مصری فوجیوں سمیت کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔داعش کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''خلافت کے شیر اللہ کی مہربانی سے بیک وقت ''غدار فوج'' کے پندرہ چیک پوائنٹس پر حملوں میں کامیاب رہے ہیں''۔
    برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز نے اطلاع دی ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔صوبہ شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش کے جنرل اسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید نے بتایا ہے کہ ان کے پاس تیس لاشیں لائی گئی ہیں اور ان میں سے بعض کے جسموں پر فوجی وردیاں تھیں۔مصری حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا ہے کہ جنگجوؤں نے سیناء کے قصبے شیخ زوید سے جنوب میں واقع علاقے میں بدھ کو حملے کیے ہیں اور انھوں نے چھے فوجی چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ جنگجوؤں نے بعض فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے اور چند ایک فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش نے مصری فوج پر حملوں کی ذمے داری قبول کرلی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top