مصری فورسز کی کارروائی میں 9 ''مسلح افراد'' ہلاک
مصر کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ پر دھاوا بولا ہے اور وہاں نو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے ان مقتولین کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلح تھے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ایسی اطلاع ملی تھی کہ یہ گروپ حملے کی تیاری کررہا تھا۔سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں کالعدم اخوان المسلمون کے ایک معروف وکیل اور سابق رکن پارلیمان ناصرالحافی بھی شامل ہیں۔
فوری طور پر سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ اخوان المسلمون کے وابستگان کو محض شک کی بنا پر کریک ڈاؤن کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment