• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 2, 2015

    مصری فوج کی انتقامی کارروائی میں 100 شدت پسند ہلاک

    مصری فوج کی انتقامی کارروائی میں 100 شدت پسند ہلاک


    مصر کی مسلح افواج نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم "انصار بیت المقدس" کے خلاف تازہ آپریشن میں کم سے کم ایک سو جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدھ کو علی الصباح جزیرہ سیناء میں فوج کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد فوجی مارے گئے تھے۔ دہشت گردوں کی جانب سے مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر 55 منٹ پر بارود سے بھری گاڑیوں اور آتشیں اسلحہ سے فوجی بنکروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 اہلکار مارے گئے۔ مرنے والوں میں چار سینیر افسر بھی شامل ہیں۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم ایک سو شدت پسند ہلاک کیے ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری فوج کی انتقامی کارروائی میں 100 شدت پسند ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top