• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 14, 2015

    "حوثیوں نے جنگ میں جھونکنے کے لئے بچے بھرتی کئے"


    یمن کے حوثی باغیوں کے ہاتھوں عام شہریوں اور بالخصوص بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا ایک نیا اسکینڈل منکشف کرتے ہوئے یمنی وزیر خارجہ ریاض یاسین نے ریاض میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ عدن میں ہم نے بڑی تعداد میں ایسے بچوں کو گرفتار کیا ہے جنہیں باغیوں نے فوجی کارروائیوں کا ایندھن بنانے کے لئے بھرتی کیا تھا۔
    ریاض یاسین نے بتایا کہ سرکاری فوج نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر عدن شہر میں اسلحہ لانے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔ اس وقت شہر میں صرف ضروری ایندھن اور امدادی اشیا لانے کی اجازت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں لاپتا افراد سے متعلق معلومات جمع کرنے کی غرض سے ہم سرکاری فوج کے زیر کنڑول علاقوں میں فارم تقسیم کر رہے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: "حوثیوں نے جنگ میں جھونکنے کے لئے بچے بھرتی کئے" Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top