اخوان کی سرگرمیوں سے برطانیہ کی قومی سلامتی کو خطرہ: برطانوی حکومتی ترجمان
برطانوی حکومت کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں ترجمان ایڈون سیموئیل نے کہا ہے کہ مصر کی کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون ایسی سرگرمیوں میں شریک ہے،جن سے برطانیہ کی قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمون حال ہی میں ایسی سرگرمیوں میں ملوّث ہوئی ہے جو ہمارے نزدیک برطانوی پالیسی اور برطانیہ کی قومی سلامتی کے منافی ہیں،اس لیے ان سرگرمیوں پر نظرثانی کی جانی چاہیے۔ ترجمان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ عربی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گروپ کی بعض سرگرمیاں اور اخوان المسلمون سے وابستی تنظیموں کے رہ نماؤں کی تقریروں کو برطانوی قانون کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں اخوان کی برطانیہ سے باہر سرگرمیوں کو موضوع بحث نہیں بنایا گیا ہے۔اس کی تیاری کا بڑا مقصد یہ تعیّن کرنا تھا کہ آیا اخوان المسلمون کی سرگرمیاں برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں یا نہیں۔

0 comments:
Post a Comment