یمن میں شدت
پسند حوثی باغیوں نے ملک کے وسطی شہر اِب میں ایک ہوٹل میں مقیم 25 صحافیوں اور انسانی
حقوق کے کارکنوں کو اغواء کرلیا ہے۔ یرغمال بنائے گئے شہریوں میں اِب اور تعز کے شہری
شامل ہیں۔
یمن کے مقامی ذرائع
کے مطابق تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل جنگجوئوں نے "اِب گارڈن" نامی ہوٹل پر
دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود انسانی حقوق کے کارکنوں کو یرغمال بنا لیا۔ ان کارکنوں
نے آج منگل کو اب اور تعز شہروں میں پانی کی معطلی کے خلاف ریلیوں میں حصہ لینا تھا۔

0 comments:
Post a Comment