• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 2, 2015

    بحرین نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا


    بحرینی حکومت نے تہران میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور منامہ میں تعینات ایرانی ناظم الامور کو ملک چھوڑنے کے لیے بہتر گھنٹے کا وقت دیا ہے۔
    بحرینی حکومت نے یہ اقدام ایران سے دہشت گردی کا تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی گرفتاری کے ایک روز بعد کیا ہے۔بحرینی حکام نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈیڑھ ٹن دھماکا خیز مواد برآمد کیا ہے۔
    بحرین کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں ایران پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بحرین کے داخلی امور میں مسلسل مداخلت کررہا ہے۔
    العربیہ نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے ایران پر میڈیا مہموں کے ذریعے دہشت گردی ، گڑ بڑ اور تشدد کو ہوا دینے اور دہشت گرد گروپوں کی اسمگل شدہ اسلحے کے ذریعے مدد وحمایت کا الزام عاید کیا ہے۔
    بحرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کو پکڑا گیا گولہ بارود دارالحکومت منامہ کو تباہ کرنے کے لیے کافی تھا۔بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کرے۔انھوں نے کہا کہ ایران کو اپنی زبان اور اقدامات کے درمیان دوغلے پن سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بحرین نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top