• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 3, 2015

    یمنی فوج کا سعودی اتحاد کی مدد سے باب المندب پر قبضہ


    یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج اور سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی عرب فورسز نے بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملانے والی آبنائے باب المندب پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں سے حوثی باغیوں کو ماربھگایا ہے۔
    مقامی لوگوں نے المخاء کے علاقے میں سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی صالح کے وفادار یونٹوں پر فضائی حملوں اور جنگی بحری جہازوں کی گولہ باری کی اطلاع دی ہے جبکہ اس دوران یمنی فورسز نے برسرزمین پیش قدمی جاری رکھی تھی۔فضائی بمباری اور لڑائی میں متعدد حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
    یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے جنوبی شہر عدن سے ٹیلی فون کے ذریعے بتایا ہے کہ ''یمنی حکومت ،مزاحمتی اور اتحادی فورسز نے باب المندب کو آزاد کرانے کے لیے جمعرات کو بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا اور انھوں نے دوبارہ اس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے''۔
    یمن میں گذشتہ چھے ماہ سے جاری لڑائی کے دوران آبنائے باب المندب سے گذرنے والے مال بردار اور تیل بردار جہازوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔خلیجی ممالک اور ایشیا سے یورپ اور امریکا جانے والے تیل بردار بحری جہاز یہیں سے ہوکر گذرتے ہیں۔امریکا کی توانائی اطلاعاتی انتظامیہ کے مطابق سنہ 2013ء میں اس اہم آبی گذرگاہ سے روزانہ چونتیس کروڑ بیرل سے زیادہ تیل بحری جہازوں کے ذریعے مغربی ملکوں کی جانب جاتا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمنی فوج کا سعودی اتحاد کی مدد سے باب المندب پر قبضہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top