• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 3, 2015

    اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے خلاف جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:اردوگان



    ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی شرپسندوں کے جرائم ناقابل معافی ہیں۔ صہیونی ریاست کو ان جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پرعاید معاشی پابندیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
    قطر کے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ترک صدرنے کہا کہ اسرائیل کو یہ مان لینا چاہیے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کی ظالمانہ کارروائیاں دیگر جرائم میں میں ایک نیا اضافہ ہے۔ اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔ جو کچھ مسجد اقصیٰ کے خلاف کیا جا رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے اور اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ مسجد اقصیٰ کا معاملہ صرف تنہا فلسطینیوں کا نہیں بلکہ قبلہ اول کا دفاع پورے عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے خلاف جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:اردوگان Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top