• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 3, 2015

    ترکی اور امریکہ کا روس سے شام میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ

    ترکی اور امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی حزب اختلاف پر اپنے فضائی حملے روک دے اور اس کے بجائے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔
    ترکی ،امریکا ،برطانیہ ،فرانس ،جرمنی اور ؛خلیجی عرب اتحادیوں کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں روس کے شام میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سے تنازعے کی شدت میں اضافہ ہوگا اور انتہاپسندی کو فروغ ملے گا۔
    بیان کے مطابق:''ہم شام میں روس کی فوجی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔خاص طور پر روسی فضائیہ کے حماہ ،حمص اورادلب میں گذشتہ بدھ سے جاری حملوں پر تشویش ہے کیونکہ ان میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور داعش کو ہدف نہیں بنایا گیا تھا۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''ہم روسی فیڈریشن سے شامی حزب اختلاف اور شہریوں پر فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں''۔یہ بیان جرمن وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی اور امریکہ کا روس سے شام میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top