• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 3, 2015

    عراق:الرمادی پر قبضے کے لیے جنگ میں وقفہ ہے:امریکی ترجمان

    امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کے مغربی شہر الرمادی پر دوبارہ کنٹرول کے لیے جنگ میں آپریشنل وقفہ چل رہا ہے کیونکہ عراقی فوج داعش کا میدان جنگ میں مقابلہ کرنے کے لیے کماحقہ تربیت یافتہ نہیں ہے۔
    امریکی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے بغداد سے ویڈیولنک کے ذریعے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق میں گرمی کی شدت اور داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے الرمادی کے دفاع کی بھرپور تیاریوں کے پیش نظر لڑائی کو روکا گیا ہے۔
    داعش نے مئی سے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت پر قبضہ کررکھا ہے۔عراقی حکومت اور فوج نے اس پر تیز رفتاری سے دوبارہ قبضے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی لیکن کرنل وارن نے تسلیم کیا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے اب تک سخت مزاحمت کی ہے اور وہاں شدید لڑائی ہوئی ہے۔
    انھوں نے بتایا کہ ''داعش نے الرمادی میں دفاعی حصاریں قائم کررکھی ہیں اور شہر کے گردا گرد بارودی سرنگیں نصب کر دی ہیں۔یہ ایک ایسا ہتھیار ہے کہ ہم نے عراقی فوج کی اس سے نمٹنے کے لیے تربیت ہی نہیں کی ہے بلکہ ہم نے مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت کی تھی جبکہ یہ ایک روایتی جنگ کا محاذ ہے''۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق:الرمادی پر قبضے کے لیے جنگ میں وقفہ ہے:امریکی ترجمان Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top