• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 3, 2015

    یمن کے شہر تعز میں بھاری فوجی کمک پہنچ گئی

    مشترکہ فوج کی مارب کے الاشراف علاقے کی جانب پیش قدمی

    باخبر یمنی ذرائع نے عرب اتحادی فوج کی جانب سے ارسال کردہ فوجی ساز وسامان اور سپاہ پر مشتمل کمک تعز شہر کے مشرقی محاذ پر بھجوانے کی تصدیق کی ہے۔ اس ضمن میں الوازعیہ ڈائریکٹوریٹ کا علاقہ خصوصی طور پر شامل ہے جہاں پر باغیوں کے ساتھ خونریز جھڑپیں ہوئیں۔ تعز کے متعدد علاقوں کا کنڑول یمن کی قومی فوج کے ہاتھ آنے کی اطلاعات کے تناظر میں سرکاری فوج کے اہلکار، ٹینک اور آرمڈ گاڑیاں کرش محور سے تعز پہنچیں ہیں۔اس پیش رفت کے ساتھ دوسری جانب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صنعاء میں صدارتی کمپاؤنڈ اور الصمع کیمپ پر حملہ کیا۔ دارلحکومت کے شمال میں ارحب سے تعلق رکھنے والے ایک حوثی کمانڈر کے گھر پر اتحادی فوج نے حملہ کیا۔ اتحادیوں نے البیضاء کے علاقے میں واقع سپیشل ٹاسک فورس کے فوج کے کیمپ اور کھیل کے ایک میدان کو بھی اپنے فضائی حملوں کا خصوصی ہدف بنائے رکھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن کے شہر تعز میں بھاری فوجی کمک پہنچ گئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top