فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا جس میں کم سے کم 9 فلسطینی گرفتار اور تشدد کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نابلس میں الضاحیہ کالونی اور روجیب میں متمرکز اسرائیلی فوجیوں نے شہر میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا توفلسطینی شہری اس کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے۔ مظاہرین نے قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے نو فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ تشدد کے نتیجے میں چودہ افراد زخمی ہوئےہیں۔

0 comments:
Post a Comment