ایران کی وزارت خارجہ نے ایک
بارپھر شام میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ صدر
بشارالاسد کی مدد اور رہ نمائی کے لیے صرف عسکری مشیر بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تہران
کا کوئی فوجی شام کے محاذ جنگ میں شامل نہیں۔
خبر رساں ایجنسی 'فارس' نے وزارت
خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایران اور شام کے تعلقات اور تعاون
میں کسی قسم کی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے عسکری مشیر شام میں موجود ہیں جو
بشارالاسد کی معاونت کررہے ہیں۔
امریکی اخبار "واشنگٹن
پوسٹ" نے ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کا
یہ دعویٰ غلط ہے کہ ایران شام میں مزید سیکڑوں جنگجو یا فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا
ہے۔

0 comments:
Post a Comment