• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 17, 2015

    ترکی نے شامی سرحد کے قریب ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو مار گرایا

    ترک فوج نے شامی سرحد کے قریب ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ ترک فوجی ذرائع کے مطابق بغیر پائلٹ کے اس طیارے کو کیلس نامی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
    بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی یہ طیارہ ترک فضائی حدود میں داخل ہوا تو اسے تین مرتبہ خبردار کیا گیا۔ تاہم وارننگ کی پروا نہ کرنے کے بعد اس کو گرایا گیا۔
     ترکی اس سے قبل بھی شام کی چار سالہ خانہ جنگی کے دوران اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شام کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ حال ہی میں ترکی نے دو مرتبہ یہ شکایت کی تھی کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے اس کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی نے شامی سرحد کے قریب ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو مار گرایا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top