• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 17, 2015

    مصر، جاپان ، یوکرین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان منتخب

    مصر، جاپان ، یوکرین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان منتخب


     اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مصر، جاپان ، سنیگال، یوکرین اور یوراگوے کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے دو سالہ میعادوں کے لئے منتخب کیا ہے جو آئندہ سال یکم جنوری کو شروع ہوں گی۔ گزشتہ روز یہاں منعقدہ رائے دہی کے پہلے رائونڈ میں منتخب یہ نئے اراکین 31 دسمبر 2017ء تک اس حیثیت سے برقرار رہیں گے۔ 2015ء میں الیکشن کے لئے دستیاب مجموعی 5 نشستوں کو علاقائی اعتبار سے تقسیم کیا گیا جس کے تحت دو نشستیں افریقی گروپ کے کوٹے میں گئیں جہاں سے موجودہ طور پر چاڈ اور نائیجیریا مستقل ارکان ہیں۔ ایک نشست ایشیاء۔پیسیفک گروپ، ایک نشست لاطین امریکی اور کریبی گروپ اور ایک نشست مشرقی یوروپی گروپ کے حصہ میں آئیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر، جاپان ، یوکرین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان منتخب Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top