عراقی
فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال سے داعش کے قبضے میں رہنے والی بیجی آئل ریفائنری اور
بیجی شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرتے ہوئے گھمسان کی لڑائی کے بعد داعش کو وہاں سے
نکال باہر کیا ہے۔
عراقی
فوج بیجی شہر کے جنوبی حصے سے اندر داخل ہوئی اور شدت پسندوں کے زیرقبضہ تیل صاف کرنے
والے کار خانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ عراقی فوج کاکہنا ہے کہ لڑائی کئی ہفتے
جاری رہی جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عراقی فوج نے نہ صرف بیجی
شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے بلکہ الفتحہ اور الصینیہ نامی علاقے بھی داعش سےچھڑا لیے
گئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment