سعودی عرب کے مشرقی شہر
القطیف کی سیھات میونسپلٹی کی حدود میں واقع ایک امام بارگاہ پر تین افراد کے مسلح
حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد جاں بحق جبکہ چھ دیگر کے زخمی ہونے
کی اطلاعات ہیں۔
سعودی عرب کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے
ہوئے دہشت گردوں کو حصار میں لے کر ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ دو کو زندہ گرفتار
کر لیا۔ حملے میں جاں بحق ہونے والے علی حسین السلیم، بثنیہ العباد، ایمن العجمی،
عبدالستار ابو صالح اور عبداللہ الجاسم امام بارگاہ کے اندر موجود تھے۔

0 comments:
Post a Comment