شام اورعراق میں انسانیت سوز
مظالم میں ملوث دہشت گرد تنظیم داعش نے انٹرنیٹ
پر ایک تازہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں عراق کے صوبہ کردستان کی البیشمرکہ فوج کے یرغمال
بنائے گئے فوجیوں کو نہایت خوفناک طریقے سے ذبح کرتے دکھایا گیا ہے۔ مخالفین کوخوف
زدہ کرنے اوران پر اپنے رعب کی دھاک بٹھانے کا داعش کا یہ ایک تازہ حربہ ہے۔
ویڈیو فوٹیج میں جن البیشمرکہ
فوجیوں کے سرتن سے جدا کرتے دکھایا گیا ہے انہیں کچھ ایک سال قبل کرکوک سے یرغمال بنایا
گیا تھا۔
داعش کی جانب سے کرد فوجیوں
کے قتل کی خوفناک ویڈیو تیار کرکے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے تاہم نیوز چینلز نے خوفناک مناظر کو دکھانے سے معذرت کے ساتھ مناظر کی محتاط تصاویر اور ویڈیو کا ایک حصہ
ناظرین کے لیے نشر کیا ہے۔ فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ظالمانہ کارروائی داعش کے
ولایت نینویٰ گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔ کرد فوجیوں کو کو ایک سال پیشتر یرغمال بنایا
گیا تھا جہاں حال ہی میں موصل شہر میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment