• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 2, 2015

    شام میں فوجی مشن 3 سے 4 ماہ تک جاری رہے گا: روس

    روسی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں ان کے ملک کی جانب سے شروع کی گئی فوجی کارروائی تین سے چار ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں روسی فوج شام میں فضائی حملوں میں مزید شدت لائے گی۔
    "یورپ 1" ریڈیو سے بات کرتے ہوئے روسی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ شام میں فوجی مشن کے طول پکڑنے امکانات اور خطرات موجود ہیں مگر فی الحال ماسکو کا ارادہ تین سے چار ماہ تک آپریشن جاری رکھنے تک محدود ہے۔ تاہم آنے والے دنوں میں مخصوص اہداف پر حملے تیز کیے جائیں گے۔
    روسی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوتن پیرس میں فرانسیسی، جرمن اور یوکرینی رہ نمائوں سے ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں فوجی مشن 3 سے 4 ماہ تک جاری رہے گا: روس Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top