• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 2, 2015

    منی میں شہید ہونے والے ایرانیوں کی تعداد میں اضافہ ۔


    سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کی تعداد چار سو چونسٹھ ہوگئی ہے ۔

    ایران کے محکمہ حج و زیارات نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی تعداد چار سو چونسٹھ ہوگئی ہے ۔ ایران کے سابق سینئر سفارتکار غضنفر رکن آبادی کا نام بھی شہدائے منی میں شامل ہے ۔
    یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی حکومت نے یہ دعوی کیا تھا کہ اس کے یہاں غضنفر رکن آباد کے سعودی عرب میں داخل ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ غضنفر رکن آبادی لبنان میں ایران کے سفیر رہ چکے تھے۔ غضنفر رکن آبادی کے علاوہ آئی آرآئی بی کے رپورٹر حمید رضا حسینی کا نام بھی شہدائے منی میں شامل ہے۔ 
    دوسری طرف ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اور سعودی حکومت نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، ایرانی قوم اور ایرانی حکومت کو منی میں جا ں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی تعزیت پیش کی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: منی میں شہید ہونے والے ایرانیوں کی تعداد میں اضافہ ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top