امریکی
سینٹر جان مکین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے جمعرات کو ادلب میں فضائی حملوں شام کی جیش
الحر کے ان افراد کو نشانہ بنایا جنہیں حال ہی میں امریکی نگرانی میں جنگی تربیت دی
گئی تھی۔
سینٹر
جان مکین نے امریکی ٹی وی "سی این این" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ
روسی فوج نے فضائی حملوں میں جیش الحر اور ان انقلابی کارکنوں کو نشانہ بنایا جنہیں
امریکا نے تربیت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے" سی آئی اے" نے اسلحہ فراہم کیا
تھا۔
امریکی
ایوان نمائندگان کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے صدر براک_اوباما
کی شام سے متعلق پالیسی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ "مشرق وسطیٰ بالخصوص شام
کے بحران کے حل کے لیے جس طرح کے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت تھی اس کا مظاہرہ نہیں
کیا گیا۔ صدر براک اوباما کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر_پوتن
زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں۔ روس کی شام میں مداخلت پر سب سے زیادہ جرات اور حوصلے کا مظاہرہ
امریکا کی جانب سے سامنے آنا چاہیے تھا۔"

0 comments:
Post a Comment