• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 14, 2015

    شام:ایرانی فوج حلب میں بڑے حملے کے لئے تیاری کر رہی ہے

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی کمان میں ہزاروں ایرانی فوجی شام کی سرکاری فوج کے ساتھ ملکر حلب میں اپوزیشن فورس کے خلاف کارروائی کے لئے موجود ہیں۔
    ادھر امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ان کا ملک اور روس شامی فضائی حدود میں پروازوں کو کسی تصادم سے بچانے کی غرض سے کوارڈی نیشن کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔
    شام میں ایرانی فوجی افسروں کی موجودگی نئی بات نہیں لیکن روس کی جانب شام میں فضائی کارروائی کے بعد جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر ایرانی سپاہ کی موجودگی اہم پیش رفت ہے۔
    شامی میدان جنگ سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن فورسز اہم جنگی محاذوں امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل استعمال کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام:ایرانی فوج حلب میں بڑے حملے کے لئے تیاری کر رہی ہے Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top