• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 5, 2015

    روس شام میں سنگین غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے: اردگان

    ترک صدر رجب طیب اردگان  نے خبردار کیا ہے کہ روس شام میں سنگین غلطی کا مرتکب ہورہا ہے اور اس کی فضائی مہم بالکل ناقابل قبول ہے۔
    وہ اتوار کو استنبول کے ہوائی اڈے پر فرانس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ''روس کے شام میں اقدامات اوراس کی بمباری کی مہم ترکی کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔بدقسمتی سے روس سنگین غلطی کررہا ہے''۔
    انھوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ترکی کے دوستانہ تعلقات کے باوجود اس کے شام میں اقدامات ہمارے لیے پریشان کن ہیں اور ان کے نتیجے میں روس کو خطے میں تنہائی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روس شام میں سنگین غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے: اردگان Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top